محکمہ ماحولیات نےبھٹہ مزدوروں پر بجلی گرادی

محکمہ ماحولیات نےبھٹہ مزدوروں پر بجلی گرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ ماحولیات کا20اکتوبرسے31دسمبرتک تمام بھٹے بندرکھنے کاحکم،ضلع لاہورکی حدودمیں واقع بھٹہ  مالکان کونوٹسزجاری۔
تفصیل کے مطابق سموگ کوکنٹرول کر نے کیلئے محکمہ ماحولیات نے بڑا قدم اُٹھا لیا،ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق لودھی کا کہنا تھا کہ سموگ روکنے کیلئے 20اکتوبرسے31دسمبرتک تمام بھٹے بندرکھیں جا ئیں گے،صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹوں کوکام کی اجازت ہوگی، زگ زیگ ٹیکنالوجی سے اینٹوں کی پیداواربھی بڑھ جاتی ہے، محکمہ ماحولیات نے جہاں یہ فیصلہ کیا وہیں بھٹہ مزدوروں کو اپنے چو لہے ٹھنڈے ہو نے کہ فکرلاحق ہو گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کا مزید کہناتھا کہ سال2019تک تمام بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کیاجائےگا، مقررہ مدت میں بھٹوں کومکمل بندرکھاجائے،20اکتوبرسے31دسمبرتک بھٹے بندنہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer