زاہد چوہدری :ایئر ایمبولینس کے ذریعے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج و معالجہ کیلئے ایک اور مریض پہنچ گیا۔
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا 68 سالہ مریض سلطان محمود کو ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے میانوالی سے پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔ مریض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایئر ایمبولینس سے پی آئی سی پہنچایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کامیابی سے جاری ہے۔ ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے اب تک کئی مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کیلئے شفٹ کیا ۔68 سالہ مریض سلطان محمود کو پی آئی سی میں منتقل کرنے والی ریسکیو ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔