ویب ڈیسک: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شہر ہرات میں آنے والے تباہ کن زلزلے اور جانوں کے المناک نقصان پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں زلزلے کی تباہ کاریوں پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دلی تعزیت اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ آئیے! اس مشکل گھڑی میں ہرات کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی، امداد اور یکجہتی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہوں۔ ایک ساتھ کھڑے ہو کر ہی ہم ازسرِ نو تعمیر اور ازالہ کر سکتے ہیں۔