ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آلودگی کے قومی مقابلہ میں لاہور ایک بار پھر بازی لے گیا

Air Quality in Lahore, Lahore Pollution, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: لاہور شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور  ایک بار پھر کراچی کو پیچھے چھوڑ کرپہلے نمبر پر آگیا۔
اتوار کے روز لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 217 ریکارڈ کی گئی۔یو ایس قونصلیٹ 274،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 159ریکارڈ کی گئی۔ سید مراتب علی روڈ249، فیز 8ڈی ایچ اے میں شرح 275 پائی گئی۔
شہر کے موسم میں ایک بار پھر تبدیلی محسوس کی جانے لگی ہے۔صبح کے اوقات میں موسم قدرے بہتر ہوتا ہے اور دن بھر درجہ حرارت میں اضافہہوتا رہتا ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔