فاران یامین: لاہور میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے 6 ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا کر پولیس لائنز بھیج دیا گیا۔
جن ایس ایچ اوز کو ہٹایا گیا ہے ان میں ایس ایچ او ریس کورس انسپکٹررائے ناصر، ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر عدنان مسعود، ایس ایچ او جوہرٹاؤن سب انسپکٹر حماد حسن، ایس ایچ او اچھرہ انسپکٹر رضا ذاکر، ایس ایچ او ہربنس پورہ سب انسپکٹر خالد فاروق۔ ایس ایچ او ڈیفنس سی سب انسپکٹر رضوان خان شامل ہیں۔ ان تمام اہلکاروں کو فوری طور پر چارج چھوڑ کر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔