ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوسری میچ سے بھی باہر ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انجری کی وجہ سے ورلڈکپ کے دوسرے میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
بلیک کیپس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں گیری سٹیڈ نے کہا کہ کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، انہیں فیلڈنگ میں اب بھی مشکل کا سامنا ہے, کین ولیمسن تیسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
گیری نے مزید بتایا کہ لوکی فرگوسن دوسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، ٹم ساؤتھی نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بولنگ اور فیلڈنگ کی ، میچ سے پہلے ٹم ساؤتھی کا فائنل ایکسرے کیا جائےگا، رپورٹ کے بعد ان کی میچ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔
Head coach Gary Stead with an update on injuries after Game 1 and the team's first training in Hyderabad. #CWC23 pic.twitter.com/4PXe8lXhYt
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 8, 2023
کیوی ہیڈ کوچ نے صبح (پیر) ہونے والے اپنے دوسرے میچ کی تیاریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کی تیاری کر رہے ہیں، ٹریننگ سیشن کے بعد ٹیم پلیئنگ الیون کو فائنل کریں گے۔