ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن لاہور کا مینار پاکستان کے جلسہ سے قبل بڑا سیاسی پاور شو

مسلم لیگ ن لاہور کا مینار پاکستان کے جلسہ سے قبل بڑا سیاسی پاور شو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن لاہور نے مینار پاکستان کے جلسہ سے قبل بڑے سیاسی پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے 135 میں سیف الملوک کھوکھر کے حلقہ انتخاب میں سیاسی پاور شو کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ نیاز بیگ میں ہونے والے سیاسی پاور شو کےلیے اسٹیج سج گیا ،کرسیاں بھی لگ گئیں۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے جلسہ ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر ہو گا۔ مریم نواز شریف نواز شریف کی واپسی اور ایجنڈے بارے اظہار خیال کریں گی۔ 

ملک سیف الملوک کھوکھر نے 20 ایکڑ سے زائد رقبہ پر پنڈال سجا لیا۔ پنڈال میں 25 فٹ بلند اور 80 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا گیا۔ جلسے کے لیے پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 135 جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ سیف الملوک کھوکر اور فیصل کھوکر نے جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 

واضح رہے کہ پرویز رشید اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی جلسے میں شرکت کریں گے۔