محسن نقوی کا دورہ پی آئی سی: اپ گریڈیشن منصوبہ 3 ماہ میں مکمل کرنے ،بیرون ملک سے سرجنز کی خدمات لینے کی ہدایت

محسن نقوی کا دورہ پی آئی سی: اپ گریڈیشن منصوبہ 3 ماہ میں مکمل کرنے ،بیرون ملک سے سرجنز کی خدمات لینے کی ہدایت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی بلاک کا اپ گریڈیشن پلان تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت ایمرجنسی بلاک اپ گریڈ ہوگا، نئے سرجنز آئیں گے آئی سی یو اور آپریشن تھیٹرز نئے بنیں گے، 100 نئے بیڈز کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی آئی سی کا دورہ کیا اور اگلے ہفتے کے آغاز میں ایمرجنسی کے گراؤنڈ فلورکی اپ گریڈیشن کے کام شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ انہوں نے بیرون ملک سے سرجنز کی خدمات لینے کی ہدایت بھی کردی۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بورڈ کی منظوری کے بعد کنٹریکٹ پر بھی سرجنز کو ہائیر کیا جائے۔ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو 3ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن پر تین شفٹ میں کام کیا جائے گا۔ سرائے کی تعمیر کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریضوں اور تیمارداروں کی سہولت کے لئے ایل ای ڈی سکرینیں لگائی جائیں گی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا، ہسپتال میں طبی سہولتوں اوروارڈز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی، طبی سہولتوں اور مفت ادویات کے بارے میں دریافت کیا۔ 

مریضوں نے فراہم کردہ سہولتوں اور مفت ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایمرجنسی میں زیرعلاج ایک مریض نے کہا کہ آپ ہی ہماری سنتے ہیں۔ وزیراعلی کی ہدایت پر صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر فرقد عالمگیرنے مریض کو خود اٹینڈ کیا اور علاج تجویز کیا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پی آئی سی میں اجلاس ہوا۔ ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن سے متعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کوایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔