پاکستان میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Rain
کیپشن: Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سردی آنے میں ابھی ہے کچھ دیر باقی، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ 24 گھںٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور خیبرپختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا، پنجاب کے بالائی اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع  میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ 

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ  اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا,  عمرکوٹ،بدین،تھرپارکر ،  سانگھڑ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بادل برسنے کی کوئی امید نہیں۔