ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب ڈاکیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ڈاک تقسیم کریں گے

اب ڈاکیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ڈاک تقسیم کریں گے
کیپشن: PK Post
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اب ڈاکیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ڈاک تقسیم کریں گے. ڈاک خانوں میں بجلی کی بچت کیلئے شمسی توانائی کا استعمال ہو گا.

پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب نے پوسٹ مینز کو الیکٹرک موٹر سائیکل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاک خانوں کی سولر سسٹم پر منتقلی کا اعلان کردیا۔پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خواجہ عمران رضا کا کہنا ہے کہ  ہم ان کو موٹر سائیکل کی جگہ الیکٹرک بائیک دین گے جس سے فیول بھی بچے گا اور آلودگی بھی کم ہوگی۔ سولر سسٹم پر بھی دفاتر کو شفٹ کریں گے۔

گزشتہ روز  پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ پوسٹ ڈے منایا گیا ۔نو اکتوبر اٹھارہ سو چوہتر کو عالمی سطح پر یونیورسل پوسٹل یونین کا قیام عمل میں آیا، اس یونین میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ایک سو بانوے ممالک شامل ہیں، عالمی یوم ڈاک کی مناسبت سے جی پی او لاہور میں تقریب سجائی گئی۔

ورلڈ پوسٹ ڈے کو منانے کا مقصد عوام میں ڈاک کے نظام اور اس کی خدمات کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کرنا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سات ہزار سے زائد ڈاک خانے موجود ہیں۔