پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،لاہور کےباسی بال بال بچ گئے

crops
کیپشن: sewrage water
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)لاہوریے سیوریج کے پانی سے اگائی گئی سبزیاں کھانے سے بچ گئے,بابو صابو کے نواحی علاقے میں 96 کنال رقبہ پر اگائی گئی سبزیوں کی چیکنگ کے بعد آلودہ پانی سے اگائی سبزیاں ہل چلا کر تلف کردی گئیں۔
 تفصیلات کے مطابق بابو صابو کے نواحی علاقے میں 96 کنال رقبہ پر اگائی گئی سبزیوں کی چیکنگ کی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 16کنال پر آلودہ پانی سے اگائی گئی سبزیاں ہل چلا کر تلف کردیں- فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے زہریلے پانی سے اگائی گئی کدو کی فصل تلف کردی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر سخت پابندی عائد ہے۔زہریلے پانی سے اگی سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر مختلف موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔

انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے صرف آؤٹ ڈور پلانٹس، پٹسن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں۔رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ جن علاقوں میں نہری یا ٹیوب ویل کا پانی دستیاب نہیں وہاں صرف غیر خوردنی فصلیں اگائی جاسکتی ہیں- رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ گندے پانی سے اگائی گئی بظاہر تازہ سبزیاں انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہیں۔گندے پانی سے سیراب ہونے والی سبزیاں یا کھانے والی فصلیں تلف کر دی جائیں گی۔

ڈی جی نے کہا کہ شہری سیوریج کے پانی سے کاشت کی جانے والی خوردنی فصلوں کے بارے میں فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں تاکہ انہیں منڈیوں میں پہنچنے سے قبل تلف کیا جاسکے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہرکے گردونواح میں آلودہ پانی سے سبزیاں کاشت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کرنے کی ہدایات کردیں۔