ویب ڈیسک : آج گوری خان کی 51 ویں سالگرہ ہے اور آریان خان کے پیدا ہونے کے بعد سے لے کر آج تک پہلی سالگرہ ہے جو ایک ماں اپنے بیٹے کے بغیرمنائے گی۔ آریان کے ملک سے باہر ہونے پر بھی گوری خان سالگرہ اپنے بیٹے کے ساتھ ہی مناتی تھیں ۔عدالت سے واپسی پر مایوسی کا شکار گوری خان گاڑی میں بیٹھتے ہی آبدیدہ ہوگئیں۔
ممبئی کی ایک عدالت نے ایک منشیات کیس میں انڈین سپرسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔رپورٹ کے مطابق آریان خان کے وکیل ستیش منشندے نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2 اکتوبر کو نیشنل نارکوٹکس بیورو (این سی بی) کے چھاپے میں آریان خان کے قبضے سے منشیات برآمد نہیں ہوئی تھی۔تاہم عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد آریان خان اور ان کے ساتھ دو اور ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔
BJP & NCB remember you have Targetted Aryan Khan and tortured a Mother badly on her birthday.
— AMAAN (@amaan0409) October 8, 2021
You will Pay for this !pic.twitter.com/18uLddyuTn
انڈین اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو دو اکتوبر کو ایک کروز سے چھ مزید افراد کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ آریان خان کی فون چیٹ سے پتہ چلا ہے کہ ان کی بین الاقوامی منشیات فروشوں سے پیسوں اور ڈرگز کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ آریان خان اور دیگر ملزمان کو ممبئی کی آرتھر جیل میں منتقل کردیا ہے۔