ویب ڈیسک: ورلڈ کپ ٹی 20سکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں شعیب ملک کی چھٹی ، فخر زمان، سرفراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی 20سکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حیدر علی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Three changes made in Pakistan's @T20WorldCup squad! Haider Ali, Sarfaraz Ahmed and Fakhar Zaman included in the final 15.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021
More details: https://t.co/eZ9T7RGjfw#HarHaalMainCricket | #T20WorldCup pic.twitter.com/A9Z4MGsmE8
ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق صہیب مقصود کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں فخر زمان، شاہ نواز دھانی، حیدر علی اور سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم خان کی جگہ سرفراز احمد اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔