ویب ڈیسک: بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فیصلے سے عوام پر 30 ارب 40 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اعلامیے کے مطابق اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلوں پر ہوگا۔