ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب افسران پر سخت برہم، وجہ کیا بنی؟

CM Punjab
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈ کے استعمال پرسُستی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کیخلاف ان ایکشن، افسران پر برہمی کا اظہار، غیرتسلی بخش کارکردگی پر نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں مالی سال 560 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا، اس سلسلے میں وزیراعلٰی عثمان بزدار نے افسران کی پہلے 3 ماہ کی محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔غیرتسلی بخش کارگردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں میں سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی مسعود مختار،سیکرٹری محکمہ ماحولیات سید مبشر حسین، سیکرٹری محکمہ معدنیات عامر اعجاز اکبر، سیکرٹری محکمہ اوقاف نبیل جاوید، سیکرٹری ویمن ڈیپارٹمنٹ امبرین رضا اور سیکرٹری برائے انسانی حقوق ندیم الرحمن کے نام شامل ہیں۔
وزیراعلٰی نے ترقیاتی بجٹ کےاستعمال میں بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے۔ وزیر اعلٰی کے پرنسپل سیکرٹری عامر جان کو محکمہ توانائی میں بہتر کارگردگی پر سراہا گیا۔

سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مجاہد شیر دل، سیکرٹری محکمہ زراعت اسد الرحٰمن گیلانی، سیکرٹری سکول ایجوکیشن غلام فرید اور ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کو تعریفی لیٹر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی سردار عثمان بزدار3ماہ بعد پھرترقیاتی منصوبوں پر اداروں کی کارگردگی کا جائزہ لیں گے۔