(ویب ڈیسک)پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی، اداکارہ کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیٹی کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی، سوشل میڈیا صارفین اور شوبز کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسڑی کا معروف نام جو کسی تعریف کا محتاج نہیں جس نے انڈسٹری کے پراجیکٹ اور ڈراموں کو اپنی اداکاری کی صلاحیت سے ایسے مقبول بنایا کہ ناظرین نے ان کو خوب پسند کیا، اداکارہ سارہ خان کے حالیہ ڈرامے ' رقص بسمل' کو بے حد سراہا گیا،اداکارہ کی حالیہ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ وہ اپنے ہونےوالے ننھے مہمان کی تیاریوں میں مصروف کپڑے اور دیگر خرید رہی ہیں۔
اداکارہ کےشوہرگلوکار فلک شبیر نے اپنے چاہنے والوں کو خوش خبری سناتے ہوئے بتایا کہا کہ ' ربیع الاول مبارک اور ساتھ جمعہ مبارک! اللہ پاک نے بابرکت دن اپنی رحمت سے نوازا ہے، انہوں نے مزیدخدا کا شکر اداکرتے ہوئے لکھے کہ' اللہ الحمد'۔
سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر کا مزید کہنانے بیٹی کی پیدائش پر خوشی کااظہار کرتے ہوئےلکھا بہت خوشی ہوئی جو آدھی ہے اور آدھی وہ ہے جسے میں پیار کرتا ہوں, اپنی بیٹی کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ' عالیانہ فلک'۔ اور ساتھ مداحوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے پیار اور دعاؤں کا شکریہ'
View this post on Instagram