اساتذہ کیلئے خوشخبری، نوکریاں ہی نوکریاں

recruitment of teachers
کیپشن: Teachers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: 3500 کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتیاں کرنے کی تیاریاں،  سمری وزیراعلٰی کو ارسال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کو  3500 کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔ ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے ہوگی۔کالج ٹیچرز انٹرن صرف چھ ماہ کے لئے بھرتی ہونگے۔  سمری محکمہ خزانہ میں انڈر پراسیس ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 24 سو 50 کالج لیکچرار بھرتی کرنے کی ریکوزیشن پہلے ہی پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر رکھی ہے۔

دوسری جانب ہائرایجوکیشن کمیشن نے سرکاری خزانہ لوٹانےکامنصوبہ بنا لیا ہے۔ پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ کےمنصوبےکیلئےبھرتیاں کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی کا 5 لاکھ تنخواہ پر پراجیکٹ ڈائریکٹر جبکہ یونیورسٹی منصوبےکیلئے 3 لاکھ 50 ہزارتنخواہ پر ایڈوائزر بھرتی ہوگا۔

ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر پلاننگ  کیلئے اڑھائی لاکھ  ماہانہ تنخواہ، ڈائریکٹر انجینئرنگ کےلئے اڑھائی لاکھ روپے ماہانہ جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کےسیکرٹری کیلئے 1 لاکھ  25 ہزار روپے تنخواہ مقرر کی ہے۔ ایچ ای سی نے مذکورہ عہدوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی۔