ویب سیریز ’چڑیلز‘ پاکستانی شائقین کیلئے بند، شوبز شخصیات برہم

ویب سیریز ’چڑیلز‘ پاکستانی شائقین کیلئے بند، شوبز شخصیات برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اسٹریمنگ چینل زی فائیو پرریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کوپاکستانی شائقین کے لیے بند کردیاگیا۔

پاکستان کی پہلی کامیاب ترین ویب سیریزچڑیلز کوپاکستان میں بندکرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔بھارتی اسٹریمنگ چینل زی فائیو پر ریلیز ہونےوالی پاکستان کی اوریجنل ویب سیریزچڑیلز نےکامیابی کےجھنڈےگاڑے۔’چڑیلز‘ کے ہدایت کار عاصم عباسی نے ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان میں ان کی ویب سیریز کو بند کردیا گیاہے، فیصلے پر عوام سمیت شوبز شخصیات نے بھی برہمی کا اظہار کیا۔

اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا کہ چڑیلز کے حوالے سے یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ہمارے اخلاقی معیار صرف منافقت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،اداکارہ صنم سعید نے لکھا کہ ڈانس والے اشتہارات، فلموں اور ویب سیریز پر پابندی سے ریپ ختم نہیں ہوں گے، اتنی منافقت کیوں کی جاتی ہے؟

اداکارعثمان خالد بٹ، منشا پاشا، مصنف محمد حنیف سمیت متعدد اداکاروں نے فیصلے پر تنقید کی، گلوکار شمعون اسمٰعیل نے کہا کہ چڑیلز ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں کو ظاہر کرتی ہے جو حقیقت میں کثرت سے موجود ہے،’چڑیلز‘ کی کہانی شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چار خواتین کے گرد گھومتی ہے جو گھریلو زندگی چھوڑ کر دھوکا دینے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer