ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر دو سال بعد تقرری کردی گئی

ایچ ای سی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر دو سال بعد تقرری کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) ایگزیکٹو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے عہدے پر تقرری، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 22 ویں گریڈ کی آفیسر ڈاکٹر شائستہ سہیل کو ڈیپوٹیشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔      

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 22 ویں گریڈ کی آفیسر ڈاکٹر شائستہ سہیل ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، جس کی منظوری سلیکشن بورڈ سے حاصل کی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی پاکستان کا عہدہ دو سال سے ایڈہاک ازم پر چلایا جا رہا تھا۔

ڈاکٹر شائستہ سہیل نے پنجاب یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹر اور سوئٹزرلینڈ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے خواتین کالج اوکاڑہ سے بطور لیکچرر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جبکہ 1985ء میں پاکستان سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ صدر پاکستان کی سیکرٹری سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکی ہیں۔ 

واضح رہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کیلئے بذریعہ اشتہار تین سالہ کنٹریکٹ پر تعیناتی کی جاتی ہے۔