ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سالہ لڑکی ایک دن کیلئے ملک کی وزیراعظم بن گئی

16 سالہ لڑکی ایک دن کیلئے ملک کی وزیراعظم بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) فن لینڈ کی وزیراعظم نےصنف کی بنیادپرتفریق ختم کرنےکی مہم میں 16 سالہ لڑکی ایوامورتو کو ایک دن کےلئےملک کاوزیراعظم بنادیا۔

ایک دن کاوزیراعظم ۔۔کیاایسابھی ہوسکتاہے؟؟ جی ہاں سننےمیں حیران کن لگتاہےمگرفن لینڈنےایساکردیا۔ فن لینڈ کی وزیرِ اعظم سنا مرین نےملک میں صنفی تفریق ختم کرنےکےلئےایک 16 سالہ لڑکی ایوامورتوکو اپنی جگہ ایک دن کے لیے ملک کا وزیراعظم بنادیا۔

انہوں نےیہ کام اقوام متحدہ کے ’لڑکیوں کے عالمی دن‘ کےمناسبت سےکیا۔فن لینڈنےمسلسل چوتھے سال ’ گرلز ٹیک اوور ‘ پروگرام میں حصہ لےکرخواتین کوآگےبڑھنےکاموقع فراہم کردیا۔ اس پروگرام کے تحت دنیا بھر میں کم عمر نوجوان لڑکیوں کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اہم عہدوں سمیت سیاستدانوں کے ساتھ ایک دن کے لیے کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

16 برس کی ایوا مورتو نے کوئی نئی قانون سازی تو نہیں کی لیکن انھوں نے سارا دن مخلتف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تاکہ ٹیکنالوجی کے میدان میں خواتین کے حقوق کو اجاگر کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا ’البتہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اب تک صنف کی بنیاد پر برابری دنیا میں کہیں بھی حاصل نہیں کی تاہم ہم نے اس ضمن میں بہت اچھا کام ضرور کیا ہے لیکن ابھی بھی اس حوالے سے بہت کام کرنا باقی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer