(قذافی بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کو لگا بڑا دھچکا، مسلم لیگ ن کے مینارٹی کے عہدیداروں کی تحریک انصاف میں شمولیت ، سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ چور اور ڈکیت ٹولہ ملک کے لئے نہیں اپنے ذاتی مفاد کے لئے اکٹھا ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ، پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری سے این اے 133 سے مسلم لیگ ن کے مینارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی بات چیت اور تبادلہ خیالی کے بعد مسلم لیگ ن کے مینارٹی ونگ کے عہدیداروں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
اعجازاحمدچوہدری نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) میں نئے شامل ہونے والوں ساتھیوں کو خوش آمدید کہا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کرپٹ مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور ن لیگ کا کرپٹ ٹولہ اپنی قیادت کی کرپشن کو بچانے میں لگا ہوا ہے۔
اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کردیا ہے ہے تاہم ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لٹیروں کو قوم اچھی طرح جانتی ہے ۔
اعجازاحمدچوہدری نے کارکنوں کے نام لے کرمزید وضآحت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) میں شہزاد سہوتراکونسلر، نسیم اختر کونسلر،عمران کھوکھر نائب صدر، ریاض سہوترا، شاہد ہیرا، شوکت کھوکھر، پاسٹرز پرویز، لیاقت، الیاس سندھو، عمانواپل کھوکھر، ایس ہارون سندھو، چوہدری اصغر، شہزاد چٹھہ، صابر گل سمیت درجنوں کارکنان نے شمولیت کا اعلان کیا ہے جس پر پی ٹی ائی جماعت دل کی گہرائیوں سے تمام کارکنوں کا استقبال کرتی ہے۔