ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے عوام پر بجلی گرا دی

حکومت نے عوام پر بجلی گرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی گرادی، اب صارفین کو فی یونٹ 83 پیسے اضافی ادا کرنا پڑیں گے، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، ممبرسندھ نے فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ دیا اور کہا کہ اداروں کی ناقص کارکردگی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالناچاہیے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا،   بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبرکے بلوں میں وصول کیا جائے گا،رواں ماہ صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔

ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ دیا جس میں انہوں نے کہاکہ سی پی پی اے نے اتھارٹی کی ہدایات پر عمل نہیں کیا، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاور پلانٹ چلانے کا بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے، اداروں کی ناقص کارکردگی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ بجلی مہنگی کرنے کا اعلان ہونا تھا،اس لیےشہباز شریف کو گرفتار کیا گیاتاکہ اپنی نالائقی اور نااہلی سےعوام کی توجہ ہٹائی جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کےعلاوہ کچھ نہیں کیا، عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی کی مہنگائی کا یہ آخری اعلان ہے، اس کےبعد حکومت نے گھر جانا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer