ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنڈز کی عدم دستیابی، پنجاب کی سینکڑوں ترقیاتی سکیمیں بند

فنڈز کی عدم دستیابی، پنجاب کی سینکڑوں ترقیاتی سکیمیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب میں فنڈز کی عدم دستیابی پر سینکڑوں ترقیاتی سکیموں پر کام بند، محکمہ خزانہ 2  ارب سے زائد کی سکیموں کیلئے فنڈز فراہم نہ کر سکی، معاملہ صوبائی کابینہ کے سپرد کر دیا گیا۔

پنجاب، وفاقی حکومت کے پرائم منسٹر سسٹین ایبل گولز پروگرام کی عوامی فلاحی سکیموں کیلئے بھی فنڈز فراہم نہ کر سکا، دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے وزیراعظم کے عوامی فلاحی منصوبے کیلئے فنڈز موجود نہ ہونے کا اعتراف کر لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پرائم منسٹر سسٹین ایبل گولز پروگرام کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر خزانہ نے معاملہ صوبائی کابینہ کے سپرد کر دیا ہے، اس سلسلےمیں ایک ارب 34کروڑ اب موجودہ مالی سال میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

  صوبائی کابینہ کی جانب سے 2ارب سے زائد رقم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں ترقیاتی سکیمیں بند ہو چکی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer