سعود بٹ: شہبازشریف کے قریبی ساتھی اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب نے احد چیمہ کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کے حوالے سے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ایسےشواہد اکٹھے کر لیئے گئے ہیں جس کے تحت احد چیمہ کی مزید جائیدادوں کا انکشاف ہوا۔
نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ کیخلاف ضمنی ریفرنس چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کردیاجائے گا، نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال اور غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔