(عابد چودھری) ساندہ کے علاقے راجگڑھ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران گھر کی دہلیز پر کھڑے نوجوانوں پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 نے حاصل کر لی۔
ذرائع کے مطابق ساندہ کے علاقے راجگڑھ مسلم پارک میں شہری فیصل اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر کی دہلیز پر کھڑا تھا جہاں اچانک ہی موٹرسائیکل سوار ڈاکو آگئے، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی اس دوران نوجوانوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے، فائرنگ سے شہری بال بال بچ گئے۔ سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال واردات کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا گیا۔