علی ساہی: محکمہ ایکسائز نے ای چالاننگ متعلقہ گاڑی کے مالک تک پہنچانے کے لیے اقدامات شروع کردیے، اوپن لیٹرپرچلنے والی تین سوگاڑیوں کو سسٹم میں بلاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھرمیں ای چالاننگ شروع ہونے کے بعد محکمہ ایکسائز میں روزانہ کی بنیاد پردرجنوں شکایات موصول ہورہی تھیں، کہ گاڑی بیچے ہوئے کئی سال گزرگئے، لیکن ای چالان انکوموصول ہورہے تھے، اسی حوالے سے ایم آراے عدیل امجد کا کہنا تھا کہ جو شہری اپنا آئی ڈی کارڈ، ایڈریس اور فروخت شدہ معاہدہ کا اسٹام پیپر لے کرآرہے ہیں وہ گاڑی سسٹم میں بلاک کررہے ہیں، جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اپنا ایڈریس تبدیل کریں اور ایکسائز سسٹم میں اپڈیٹ کروائیں تاکہ چالان انکے ایڈریس پرموصول ہو سکیں۔
جبکہ متاثرہ شہری ناصرکا کہنا تھا کہ گیارہ سال پرانی گاڑی اسکے نام پردرج ہے، جسکا اسکوعلم تک نہیں لیکن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان اسکے گھربھجوادیا گیا، جس پراس نے درخواست دے کر گاڑی سسٹم میں بلاک کروادی۔ شہریوں کو احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ایڈریس ٹھیک کروانے چاہیئے تاکہ چالان متعلقہ شہری کے گھربھجوائے جا سکیں۔