ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے تاریخی بازار میں پارکنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، تاجر برادری پریشان

شہر کے تاریخی بازار میں پارکنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، تاجر برادری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: شہر کے تاریخی بازار انار کلی میں پارکنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، موٹر بائیکس اور گاڑیوں کی پارکنگ سے گاہکوں اور مکینوں کو پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی اور بازار کے تاجروں نے حکومت سے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا مطالبہ کردیا۔      

تفصیلات کے مطابق شہر کے سب سے قدیمی بازار انار کلی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد ڈسپلن تو قائم ہو گیا ہے مگر پارکنگ کے سنگین مسائل حل نہ ہو سکے، انارکلی بازار کے داخلی راستے مال روڈ سے لوہاری گیٹ تک بازار کے درمیان سینکڑوں بایئکس اور گاڑیاں پارک کردی جاتی ہیں جس سے شاپنگ کے لئے آئے خریداروں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی کہنا تھا کہ سالہا سال سے سابق حکومتوں سے بھی درخواست کرتے آئے ہیں کہ انارکلی بازار میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاہم کسی حکومت نے بھی تاجروں کے دکھوں کا مداوا نہیں کیا۔

  صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا مزید کہنا تھا کہ انارکلی بازار میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لیے دو سے تین مقامات پر جگہ موجود ہے۔ انارکلی بازار میں پارکنگ پلازے کی تعمیر بلاشبہ نہایت ضروری ہے اس سے جہاں تاجروں کو پارکنگ کی سہولیات میسر ہوں گی وہیں تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا اور حکومتی محاصل بھی بڑھیں گے۔