محکمہ تعلیم میں ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری

محکمہ تعلیم میں ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے تھرڈ ڈویژن کے حامل امیداروں کو ایجوکیٹرز کی ملازمتوں کے لئے اہل قرار دے دیا۔ عدالت نے محکمہ سکول کی جانب سے تھرڈ ڈویژن امیدواروں کو ملازمت نہ دینے کی شرط کلعدم قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سولہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔  تحریری فیصلہ کے مطابق محکمہ تعلیم کی ریکروٹمنٹ پالیسی دوہزار سترہ اٹھارہ کی شق نمبر چار اے تھری خلاف آئین ہے۔ حیران کن ہے کہ تھرڈ ڈویژن والے کو پاس جبکہ ملازمت کے لئے نااہل تصور کیا جاتا ہے۔ دوسرے محکموں میں تھرڈ ڈویژن امیدواروں کو ملازمت دینا جبکہ محکمہ تعلیم میں نظر انداز کرنا امتیازی سلوک ہے۔

 درخواست گزار رضیہ سلطانہ سمیت دیگر امیدواروں نے سیف الرحمان جسرا ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواستیں دائر کیں تھیں۔ جس میں انہوں نے پنجاب حکومت،  سیکرٹری سکولز سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کہ تھرڈڈویژن امیدواروں کو ملازمت نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ تھرڈ ڈویژن کو ملامت نہ دینا آئین کے آرٹیکل چار، نو، آٹھارہ اور پچیس کے منافی ہے۔ وکیل درخواست گزارروں نے استدعا کی کہ عدالت تھرڈ ڈویژن امیدواروں کو ملازمت کے لئے نااہل قرار دینے کی شرط کلعدم قرار دی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer