توقیر اکرم: بادامی باغ سبزی منڈی گندگی کی امجگاہ بن گئی،ہر گھر میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی صفائی پر سوالیہ نشان، گندگی میں فروخت ہونے والی سبزیاں خراب اور بیماریوں کا سبب بننے لگی۔
تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کی سبزی منڈی میں گندگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ ایشیا کی سب سے بڑی سبزی منڈی عدم توجہ کا شکار ہے۔ جبکہ جنرل سیکرڑی اور صدر کہتے ہیں کوئی بھی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ گندگی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
جبکہ وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو کہنا تھا کہ اس گندگی سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں جبکہ کئی مزدورگٹروں میں گر کر زخمی ہوچکے ہیں۔