در نایاب: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے سگیاں سے بابو صابو انٹرچینج تک کے روٹ کا معائنہ کیا، انہوں نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ پراجیکٹ کی روڈز کو مزید کشادہ کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے کہا ک سٹرکوں کے اطراف تجاوزات کو ہٹایا جائے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے بابو صابو میں پراجیکٹ سائٹ کا معائنہ کیا اور ڈائزین کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈائزین کو بہتر بنا کر فوری پلان پیش کیا جائے۔
تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین مینجمنٹ کی جائے۔
واضح رہے کہ کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشنز، دونوں پیکیج کے کنٹریکٹرز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔