ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اغوا، غیر قانونی حراست اور بھتہ طلب کرنے پر اسلام آباد پولیس کے تھانیدار سمیت 5 اہلکار گرفتار

اغوا، غیر قانونی حراست اور بھتہ طلب کرنے پر اسلام آباد پولیس کے تھانیدار سمیت 5 اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کے دوران اغوا، غیر قانونی حراست اور بھتہ طلب کرنے پر اسلام آباد پولیس کے تھانیدار سمیت 5 اہلکار گرفتار کرلیے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد  کی نے پانچوں اہلکاروں کو ضمانتیں خارج ہونے پر گرفتار کیا۔ سی آئی اے اسلام آباد کے اے ایس آئی رانا تسنیم، ہیڈکانسٹیبل محمد بلال، مبشر الرحمان شکیل احمد، اور کانسٹیبل عدیل احمد کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے معراج بی بی کی درخواست پر انکوائری اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر شروع کی تھی۔ 

 ایف آئی آر کے مطابق گرفتار پولیس عملے پر پرائیویٹ افراد کی ملی بھگت سے درخوات گزار کے پوتے کو غیرقانونی حراست میں رکھا تشدد کیا اور  بھتہ طلب کرتے رہے۔

اسلام آباد پولیس کے سی آئی اے/ آر ڈی یو کے ڈی ایس پی فیاض رانجھا، اے ایس آئی رن تسنیم احمد، عدیل احمد خان کانسٹیبل وغیرہ کے خلاف ابتدائی طور پر مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ مقدمے میں امجد کانسٹیبل، شکیل اختر کانسٹیبل، مبین کوثر لیڈی کانسٹیبل، اظہر جاوید کانسٹیبل، محمد بلال کانسٹیبل، مبشر رحمٰن کانسٹیبل، عمر دراز کانسٹیبل اور آصف احسان اور بوٹا بھی نامزد تھے۔ 

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔