دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست،محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست،محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، عائمہ خان) فوگ اور سموگ کا راج برقرار،حد نگاہ بھی محدود, دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست آ گیا۔
شہر لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 452 ریکارڈ کی گئی، سید مراتب علی روڈ 552، فدا حسین روڈ پر شرح 477، یو ایس قونصلیٹ 464، فیز 8ڈی ایچ اے میں شرح 425 ریکارڈ کی گئی، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے لگا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا گیا۔

 ماہرین نے آنے والے دنوں میں شہر میں بارش کی نوید سُنا دی، ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

 محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے، رات کے وقت ہوا میں نمی 25 سے 30 فیصد تک ہو سکتی ہے، شمال مشرقی ہواؤں کی وجہ سے شہر بھر میں نمی کی سطح میں کمی ہوئی ہے۔

 فضائی آلودگی کے اعتبار سے روشنیوں کے شہر میں ہوا کا معیار انتہائی خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودگی کی شرح 297 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ 100 سے لے کر 200 تک ہوا میں آلودگی کے زراعت شہریوں کے لیے غیر صحت بخش ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصی طور پر ماسک کا استعمال کریں۔

Ansa Awais

Content Writer