برتھ، نکاح ، طلاق کی رجسٹریشن فیس معاف کرنے کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال

برتھ، ڈیتھ، نکاح ، طلاق ،رجسٹریشن فیس،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محکمہ بلدیات کا بڑا اقدام، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کو ریلیف دینے کا فیصلہ،، برتھ، ڈیتھ، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن عارضی مدت کیلئے معاف کرنے کی سمری بھجوا دی گئی۔
محکمہ بلدیات نے سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اس اقدام کا اطلاق ہوگا۔ بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور سیلاب سے متاثرہ علاقے ہیں۔ ان علاقوں میں انتظامی اور مالی صورتحال بہت خراب ہے، صورتحال معمول پر آنے تک ڈیتھ، برتھ اور طلاق رجسٹریشن کی فیس معاف کی جائے۔

محکمہ بلدیات یونیسیف کے اشتراک سے رجسٹریشن کیمپس قائم کرے گا۔ رجسٹریشن کیمپس متعلقہ اضلاع کے شہریوں کی سہولت کیلئے لگائے جائیں گے۔