عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم کون؟ رانا ثنااللہ کا بڑا بیان

Rana Sanaullah new statement about Imran Khan
کیپشن: Rana Sanaullah new statement
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ کے پی اور پنجاب دونوں صوبوں میں پولیس اور انتظامیہ کی حفاظت میں احتجاج ہورہا ہے ،عمران خان کو اپنی اوقات یاد دلا دی ہے،کینیا پولیس کا موقف غلط ہے، ارشد شریف کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہروں پر  گفتگو کرتے کہا  کسی جگہ بھی پندرہ،  بیس سے زیادہ لوگ نہیں ہیں ،ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کرکے بڑا احتجاج دکھاتے ہیں،عوام جب ان کے گلے پڑتی ہے تو پولیس ان کو بچاتی ہے،پولیس نے بیریئر لگایا ہوا ہے کہ کوئی ان کو پھینٹا نہ لگائے۔

صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو اس کے آئینی و قانونی نتائج ہوں گے ،دونوں صوبوں کی عدالتوں کے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں،ہم کہتے تھے عمران فتنہ آج سب کو معلوم ہورہا ہے ،وفاق سے دور بیٹھ کر اپنے ہی صوبے کی عوام کو پریشان کررہے ہیں ،پورے میں صرف چند ہزار لوگ اس احتجاج پر باہر نکلیں ہیں،عوام نے ان کے احتجاج کو مسترد کردیا ہے۔

 رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ صوبائی حکومتوں کو لکھ رہے ہیں وہ اپنی حدود میں ہائی ویز اور شاہراہیں کھلوائیں، جن لوگوں کو احتجاج کی وجہ سے تکلیف ہورہی ہے ان سے معذرت خواہ ہوں،صوبائی حکومتوں سے ان کی آئینی ذمہ داری پوری کروائیں گے، اگر انہوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو  عوام اور ان کے درمیان فساد کا خدشہ ہے ،آئین اور قانون کے مطابق احتجاج کریں۔

عمران خان کی جانب سے سینیئر صحافیوں کے ساتھ رویہ کی مذمت کرتا ہوں،وزیر آباد کے واقعہ میں ملوث ملزم نوید ہی ہے،اس واقعہ کا دوسرا کوئی ملزم نہیں تھا،جس طرح احسن اقبال اور خواجہ آصف پر حملہ ہوا اس طرح عمران خان پر بھی ہوا ہے ،یہ شخص فروری میں سعودی عرب سے واپس آیا،کسی کا بھی نام لے کر ایس ایچ او ایف آئی اے آر کروا دے گا۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ دو تین دن عوام کو ملنے والی تکلیف پر معذرت کرتا ہوں،فائل کو مکمل کرکے موٹروے کو کلئیر کریں گے،امیر مقام کیبنٹ کے معزز ممبر ہے،ہر کسی کا اپنا رائے ہے،عمران خان کو اپنی اوقات یاد دلا دی ہے،کسی اور سنانے میں ان میں ہمت نہیں ہے،کینیا سے ٹیم واپس آئی ہے،میں نے ٹیم سے بریفنگ لی ہے۔

ابھی ارشد شریف کیس میں کچھ چیزیں رہتی ہے،ٹیم کو دوبئی جانے کا بھی بولا ہے،ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے،کینیا پولیس کا موقف غلط ہے، ارشد شریف کو ٹارگٹ کیا گیا ہے،بہت ساری چیزیں حاصل کرنا اور اس پر تحقیقات کرنا ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer