(درنایاب) زندہ دلان لاہور کیلئےخوشخبری، پی ایچ اے لاہور نے جیلانی پارک میں ونٹر فیملی فیسٹیول کروانے کا فیصلہ کرلیا، رنگا رنگ ثقافتی تقریبات کا آغاز رواں ماہ سےہی ہوگا۔
جیلانی پارک میں فیسٹیول کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں, فیسٹیول میں پنجابی ثقافت کےعلاوہ دیہاتی کلچر، خوبصورت ملبوسات، ہینڈی کرافٹس، زیورات اورذائقوں سے بھرے مختلف کھانوں کے سٹالز لگائے جارہے ہیں۔ پی ایچ اے اس سال فیسٹیول میں شہریوں کیلئے دس سے زائد پروگراموں کا انعقاد بھی کررہا ہے۔
فیسٹیول میں پھولوں کی نمائش، صوفی نائٹ، داستان گوئی، کبڈی ٹورنامنٹ، کتاب میلہ، ماسکوٹ پریڈ اورفائر ورکس سمیت دیگر پروگرامات شامل ہیں۔ فیسٹیول کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ دنوں میں ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید پریس بریفنگ میں کریں گے۔ ونٹر فیملی فیسٹیول کے تمام پروگرامز جیلانی پارک ریس کورس میں مختلف دنوں میں منعقد کیے جائیں گے۔