ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج آپریشن، اہم دہشتگرد کمانڈر لیاقت عرف شاہین ہلاک،1جوان شہید

 پاک فوج آپریشن، اہم دہشتگرد کمانڈر لیاقت عرف شاہین ہلاک،1جوان شہید
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک جوان شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن میں فوجی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں اہم دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سپاہی سلیم خان دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، جن کا تعلق صوابی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔