موسمیاتی تبدیلیاں: اقوام متحدہ کا گلوبل ارلی وارننگ سسٹم بنانے کا اعلان

UN Climate Change
کیپشن: UN Climate Change
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تباہ کن طوفانوں سے خبردار کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے گلوبل early warning سسٹم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ریکارڈ توڑ بارشیں، طوفان اور سیلاب کا سامنا کرنا پڑا  ہے اسی سلسلے میں اقوام متحدہ نے طوفانوں سے خبردار کرنے کیلئے گلوبل early warning سسٹم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے COP27 کانفرنس کے موقع پر کہا کہ 5 سال کے منصوبے پر 3 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ اقوام متحدہ کے مطابق ناکافی انفرااسٹرکچر والے ممالک میں آفات سے ہونے والی اموات اوسطاً 8 گنا زیادہ ہوتی ہیں۔ 

 کانفرنس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 10سال کے دوران گرین انیشیٹو کے لیے ڈھائی ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔