ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ٹو موٹروے ٹریفک کیلئے بند، شہری پریشان

 ایم ٹو موٹروے ٹریفک کیلئے بند، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا ایم ٹو موٹر وے پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری، مظاہرین نے ٹائر اور موٹروے کے اطراف میں لگیں جھاڑیاں اور درخت بھی جلا ڈالے۔ 

پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ایم ٹو موٹروے دونوں اطراف سے بند ہے، کل رات سے موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں، جس سے شہری ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحصیل راولپنڈی میں امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-08/news-1667888211-2557.jpg

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ایکسپریس اور نادرا چوک سے ریڈ زون داخلہ بند کر دیا گیا، ریڈ زون میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لئے مارگلہ روڈ، ایوب چوک اور سرینا چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیض آباد ، سری نگر ہائی وے، موٹروے لنک روڈ ، ایئرپورٹ لنک روڈ ٹریفک کے لئے کھلے ہیں، اسلام آباد ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-08/news-1667888282-4184.jpg

دوسری جانب وفاقی پولیس نے ائیرپورٹ کو جانے والی موٹروے کو کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی، پولیس نے سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط لکھ دیا، خط کے متن میں کہا گیا کہ ائیر پورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے، ائیرپورٹ جانے اور آنے والے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، وفاقی دارالحکومت تک رسائی کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سفارتکار اور غیرملکی شخصیات یہی راستہ استعمال کرتے ہیں، ائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ ملک کے لئے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر اسمبلی واثق قیوم نے  تین دن موٹر وے پر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔