ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ بدھ سے جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے باعث تبدیل کی گئی ہے۔
لاہور کے زمان پارک میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ جمعرات سے مارچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ حتمی ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ لانگ مارچ منگل کو وزیرآباد سے دوبارہ شروع ہوگا لیکن پھر عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ منگل سے نہیں بدھ سے شروع ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ اب لانگ مارچ جمعرات سے شروع ہوگا، اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر لانگ مارچ کل یعنی منگل سے شروع ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لانگ مارچ اسی جگہ سے دوبارہ شروع کیا جائےگا جہاں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔