وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی حکومت پر بڑاالزام لگادیا

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وفاق ،صوبائی حکومت کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے جو ناقابل فہم اور قابل مذمت ہے۔

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی سے لاہورمیں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے صوبائی امور میں مداخلت ناقابل فہم اور قابل مذمت ہے۔رویہ کسی بھی طور   پر مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم، تعلیم اور دیگر شعبوں میں پہلے سے بڑھ کر تعاون کریں گے۔ملک کی تمام اکائیاں مل کر ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا، وطن عزیز کو آگے لے جانے کے لیے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا -

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی پاکستان اپنی منزل حاصل کرے گا،ہماری حکومت بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر عمل پیرا ہے۔گلگت بلتستان میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔