جال میں پھنسنے والی ڈولفن کو نئی زندگی مل گئی، ویڈیو منظر عام پر

Pakistani Dolphin life safe
کیپشن: Blind Dolphin
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سکھر بیراج میں جال میں پھنسے والی ایک اندھی ڈالفن کی جان بچا لی گئی ، محکمہ جنگلی حیات سندھ نے ڈالفن کو جال سے نکال کر محفوظ علاقے میں چھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق اندھی ڈالفن جس کا شمار دنیا کی نایاب مچھلی کی اقسام میں ہوتا ہے اور یہ صرف دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے۔اس اندھی ڈالفن جس کا وزن 60 کلو گرام اور لمبائی پانچ فٹ تین انچ تھی کو شکاریوں کے جال سے نکال کر محفوظ مقام پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
دریائے سندھ میں پائی جانے والی اندھی ڈالفن کی لمبی چونچ ہوتی ہے اورایک بالغ ڈالفن کا وزن 60 سے 90 کلوگرام ہوتا ہے۔ سست رفتاری سے تیرنے والی یہ مچھلی تین فٹ گہرے پانی میں بھی زندہ رہ سکتی ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیمیائی اور دیگر آلودگی کے ساتھ ساتھ ڈیموں کی تعمیر، مچھلیاں پکڑنے کے لیے بھچائے گئے جالوں میں حادثاتی طور پر پھنس جانا، گوشت اور تیل حاصل کرنے کے لیے شکار جیسے عوامل سے اندھی ڈالفن کی نسل ختم ہونے کے قریب ہے۔