ویب ڈیسک: وہ آئے،لوٹ مار کی اور چلتے بنے، شہراقتدار میں دن دیہاڑے ڈاکو راج کرنےلگے، تھانہ آئی نائن کی حدود میں پانچ ڈاکوبینک کی کیش وین سے نقدی لوٹ کر فرارہوگئے، ڈاکو گارڈز پر تشدد بھی کرتے رہے۔
اسلام آباد کے تھانہ نائن کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات، پانچ مسلح افراد بینک کی کیش وین سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے ہاتھوں میں جدید اسلحہ اٹھا رکھا تھا اور دورانِ ڈکیتی گارڈز پر تشدد بھی کرتے رہے۔
واقع کی اطلاع کے بعد اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردی، شہری نے واقع کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی، ویڈیو میں ملزمان کو کیش سے بھر ہوا کپڑے کا تھیلا لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعدازاں ملزمان سفید کار میں فرار ہوگئے۔
وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی 9 میں حبیب بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات، بینک کے لئے کیش لے کے آنے والی گاڑی کو پانچ مسلح افراد نے دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا
— Tayyab BALOCH (@BlochJournalist) November 8, 2021
ملزمان سفید گاڑی میں فرار موقع سے فرار ہوگئے۔ pic.twitter.com/rmGAnOcIZq