کانسٹیبل بھرتی ہونے والے سابق فوجیوں کی بھی سنی گئی

lahore hight court sent case of constables to Addl IG est
کیپشن: hammer
سورس: c42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف: سابق فوجیوں کو پولیس کانسٹیبلز کی حیثیت سے ریگولر نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،عدالت نے کیس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دیا۔

  لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی سٹیبلشمنٹ کو درخواست بھجواتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ عدالت نے  ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو قانون کے مطابق زیر التواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کی ہدایت کی ہے ۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے راو کوثر علی سمیت دیگرز کانسٹیبلز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گذار کا موقف تھا کہ اگست دوہزار نو میں ایک ہزار کانسٹیبلز کی بھرتی کے لئے اخبار اشتہار دیا گیا جس کے مطابق ریٹائرڈ اور سابق فوجیوں میں سے سکیل نمبر پانچ میں کانسٹبلز بھرتی کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں۔ دوسالہ کنٹریکٹ پر 48 سالہ سابق فوجیوں کو کانسٹیبل بھرتی کرنے کا منصوبہ تھا۔جس میں درخواست گزار قانونی تقاضوں کے مطابق کانسٹیبل بھرتی ہوئے تاہم درخواست گزاروں نے کنٹریکٹ میں توسیع کے لئے آئی جی کواپیل کی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔عدالت درخواست گزار سابق فوجیوں کو پولیس کانسٹیبل کی حیثیت سے ریگولر کرنے کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔