سرکاری یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

Universities Students
کیپشن: Universities Students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کامیاب جوان کنونشن کا انعقاد آج ہوگا ، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کر رہے ہیں، جس سے 20 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کامیاب جوان کنونشن کا انعقاد آج ہوگا ، مشیرخزانہ شوکت ترین تقریب میں بطور مہمان خصوصی  شرکت کریں گے۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان لون اسکیم کےتحت30 ارب قرض کی منظوری دی جاچکی ہے اور کاروبار کے خواہشمند نوجوانوں میں23.5 ارب کا قرض تقسیم ہوچکا ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان آزادکشمیر،جی بی میں کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، ہنر مند پاکستان پروگرام کا ہدف1 لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے4 ارب کے منصوبوں کا آغاز کر چکے ہیں، سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کر رہے ہیں، کامیاب جوان مراکز سے20لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے، کامیاب جوان انوویشن لیگ کے تحت 500 اسٹارٹ اپس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer