ویب ڈیسک: لیجنڈ اداکارہ یاسمین طاہرہ کے بیٹے اور ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر امریکہ میں پاکستانی ماڈل زارا ترین سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ پاکستانی اور امریکہ میں ان کے پرستاروں نے ان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
زارا ترین کی بہن حرا ترین نے بھی ان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں زارا ترین اور ان کے دولہے فاران طاہر نے والہانہ انداز میں رقص کیا۔
یاد رہے فاران طاہر امریکی شہری ہیں اور 25 فلموں میں مختصر اور معاون کرداروں سمیت مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ امریکی تھیٹر کی دنیا میں بھی انہیں پذیرائی حاصل ہے۔
View this post on Instagram
فاران طاہرنے 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن پر اپنی والدہ یاسمین طاہر کے ہمراہ ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا، اسے ان کی اداکاری کی ابتدا کہا جاسکتا ہے۔