ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکن سندھ اسمبلی جام اویس کی عدالت میں پیشی، وکلاء کا احتجاج 

jam,awais,appeared,malir,court,remand,extended,lawyers,protest,
کیپشن: jam awais mpa sindh assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سندھ پولیس نے گرفتار ملزم ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو ملیر کورٹ میں پیش کردیا، وکلاء کا احتجاج، عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی مزید توسیع کردی۔

ایم پی اے جام اویس گہرام کو  سمیت دیگر ملزمان کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا۔ عدالت میں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں دو ملزمان مفرور ہیں، گرفتارملزمان سے مفرور ملزمان سے متعلق تفتیش کرنی ہے اس لئے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے جس پر عدالت نے ملزم ایم پی اے جام اویس سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین یوم کی توسیع کردی اور آئندہ  سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

 یادرہے مقتول ناظم جوکھیو نے ملیر میمن گوٹھ میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی۔ جس کے بعد مقتول ناظم کی تشدد زدہ لاش ملیر میمن گوٹھ سے ملی۔مقتول کے ورثا نے قتل کے لئے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔