ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالک کی کتے سے محبت، "ہاچی" کی واپسی پر لاکھوں کا انعام

مالک کی کتے سے محبت،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( عابد چوہدری ) گلبرگ کے رہائشی نومان کے لیبرا ڈاگ کے چوری کا مقدمہ تھانہ فیروز والا میں درج کر لیا گیا، لیبرا ڈاگ کے مالک نے ہاچی کی واپسی کی اپیل کی ہے، ہاچی کسی کے کام کا نہیں جس کے پاس بھی ہے وہ واپس دیکر ایک لاکھ انعام لے جائے۔

گلبرگ کے رہائشی نومان کا کہنا ہے کہ ہاچی اگرچہ ایک کتا ہے، مگر انکے لئے وہ سب کچھ ہے۔ ہاچی کا تعلق لیبرا ڈور نسل سے ہے، جو پچیس اکتوبر کو کالا شاہ کاکو میں نیزہ بازی کے مقابلے کے دوران ان سے جدا ہو گیا تھا۔ شہری نومان کا کہنا ہے کہ اس کے بغیر اب ان کے دن اور رات بالکل بے کار ہو چکے ہیں، ہاچی کو چوری کرنے کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔

ہاچی کو صرف اپنے مالک سے محبت ہے اور وہ اسی کا انتظار کر رہا ہو گا۔ لیبرا ڈاگ کے مالک کا کہنا ہے کہ جو شخص ہاچی کو ڈھونڈ کر لائے گا، وہ اسے ایک لاکھ روپے انعام دے گا۔ ادھر فیروز والا پولیس نے ہاچی کے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مگر ہاچی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔