انتظامیہ ان ایکشن، دکانداروں کو بھاری بھرکم جرمانے 

انتظامیہ ان ایکشن، دکانداروں کو بھاری بھرکم جرمانے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روزکی پرائس کنٹرول کاروائیوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کردی، پرائس کنٹرول کی 101 خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 42 ہزار جرمانے، کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 10 دکانوں کو سر بمہر کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کی جاری کردہ پرائس کنٹرول کاروائیوں کی رپورٹ کے مطابق 934 انسپکشنز کی گئیں،101 خلاف ورزیاں پائی گئیں،1 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔16افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکےگرفتار کروایاگیا۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کی گزشتہ روز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 300 دکانوں کو چیک کیا گیا۔10  دکانوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی جانے پر سر بمہر کردیا گیا۔ 10 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

دوسری طرف کمشنر لاہور ،ڈپٹی کمشنر لاہور اور چیف کارپوریشن آفیسر کے احکامات نظرانداز،سہولت بازاروں میں سرکاری سٹالز کے علاوہ لنڈا بازار لگانے پرعائد پابندی کو ہوا میں اڑادیاگیا،  گلشن راوی کے سہولت بازار میں سرکاری سٹالز پچاس جبکہ 5 سو سے زائد سٹالز پر مشتمل لنڈا بازار انتظامیہ کی ناک تلےلگ گیا، ایس او پیز کی بھی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ گلشن راوی سہولت بازار میں مافیا نے پابندی کے باوجود کپڑے، کراکری، سٹیشنری، جوتوں، ریڈی میڈ گارمنٹس کے سٹالز کی بھرمار کردی۔ ضلعی انتظامیہ نے سہولت بازاروں کے ساتھ لنڈا بازار لگانے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ سمن آباد زون انتظامیہ بھی لنڈا بازار مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی اور خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer