جنرل ہسپتال میں کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھے نصب

جنرل ہسپتال میں کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھے نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) لاہور جنرل ہسپتال میں کم بجلی خرچ کرنے والے انرجی ایفی شنٹ پنکھوں کی تنصیب کردی گئی، پرنسپل نے بتایا کہ 5061 ایل ای ڈی لائٹس کی تبدیلی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

لاہور جنرل ہسپتال میں کم بجلی خرچ کرنے والے انرجی ایفی شنٹ پنکھوں کی تنصیب ہوگئی۔ انرجی ایجنسی نے 80 سے 150 واٹ کے پنکھے تبدیل کرکے 60 واٹ کے لگا دیئے بجلی بچاؤ پروگرام کے تحت پنجاب انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ 5061 ایل ای ڈی لائٹس کی تبدیلی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائےگا، اس اہم منصوبے کے لئے صوبائی حکومت نے وسائل فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بجلی کے استعمال میں کمی لا کر بحران پر قابو پایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت بل کی مد میں سالانہ لاکھوں روپے بچائے جا سکیں گے، نیشنل گرڈ سٹیشن سے ایل جی ایچ کو بجلی کی سپلائی سے وولٹیج کی کمی بھی دور کر دی گئی ہے۔