ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز رفتاری کے باعث گاڑی نہر میں جا گری

تیز رفتاری کے باعث گاڑی نہر میں جا گری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک ) کینال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ھنڈا اکارڈ گاڑی ازمیر ٹاؤن کے سامنے نہر میں گر گئی، معجزانہ طور پر کار میں سوار ڈرائیور اور اس کا دوست محفوظ رھے-    

تفصیلات کے مطابق عینی شاھدین کے مطابق حادثے کی شکار ھنڈا اکارڈ گاڑی نمبر ایل ای بی 4386 غلط اوور ٹیک اور تیز رفتاری کے باعث نہر میں گر گئی، معجزانہ طور پر محفوظ رھنے والے ڈرائیور احمد کے مطابق قریب سے گزرنے والی تیز رفتار کورولا گاڑی نے غلط اوور ٹیکنگ کی جس سے حادثہ پیش آیا۔

 پولیس کے مطابق نہر میں گاڑی گرنے کا واقع ازمیر سوسائٹی کے بالکل سامنے جبکہ چوھنگ پولیس ٹریننگ سنٹر کے عقب میں پیش آیا، موقع پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو اھلکاروں کے پہنچنے سے پہلے کار سوار نوجوانوں کو گاڑی سے باھر نکالا جس پر حادثے کے شکار نوجوانوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا، اس دوران کینال روڈ پر آنے جانے والے لاہوریوں نے اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں روک کر جائے حادثہ پر تصاویر اور ویڈیوز بنائیں جس کی وجہ سے کینال روڈ پر ٹریفک روانی متاثر ہوگئی-    

دوسری جانب ھوکر بائی پاس ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ ، تیز رفتار مزدا بریک فیل ہونے کے باعث بس سےٹکرا گیا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کےمطابق ملتان روڈ ٹھوکربائی باس کے قریب تیز رفتار مزدا بریک فیل ہونے کے باعث بس سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے بس میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کردیا، حادثے کی وجہ سے ملتان روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، ریسکیو نے کرین کی مدد سے مزدے کو مین روڈ سے ہٹا دیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer